ڈاکٹر شاہد صدیق

پی ٹی آئی جشن آزادی زندہ قوموں کی طرح منائے گی، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہورنامہ) تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ پی ٹی آئی جشن آزادی زندہ قوموں کی طرح منائے گی،

پاکستان تحریک انصاف قائد اعظم ،علامہ اقبا ل کے افقار ،نظریات اور فرمودات کی اصل وارث ہے، یوم آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا گیا ۔

انہو ں نے کہاکہ یوم آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا پاکستان ہمیں ہر حال میں مقدم ہونا چاہئے او ر پوری قوم کو وطن عزیز کی سلامتی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا پختہ عزم کرنا چاہئے تاکہ ملک دشمن عناصر کی پاکستان مخالف سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

انہو ں نے کہ ملک کی ترقی اور حفاظت کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا قومی وقار کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے اقوام عالم میں سبزہلالی پرچم کو مزید سربلند رکھنے کیلئے ہر فرد اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دے گا۔انہو ں نے کہاکہ قیام پاکستان کے72 سال بعد اقتدار میں آنیوالی پاکستان تحریک انصاف ملک کی پہلی سیاسی جماعت ہے .

جس نے اقتدارمیںآکر پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کا نعرہ لگایاہے اور اس کی تعبیر کیلئے وزیراعظم عمران خان بڑے انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں۔