فلائی اوور

ایک اوربڑے فلائی اوورکی تعمیر، بھیکے وال موڑ پر 3 رویہ فلائی اوور کی تعمیرکا ابتدائی پلان تیار

لاہور(لاہورنامہ) شہر میں ایک اوربڑے فلائی اوورکی تعمیرکامنصوبہ ,ایل ڈی اے کی جانب سے بھیکے وال موڑپر3رویہ فلائی اوور کی تعمیرکا ابتدائی پلان تیارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ایل ڈی اے کی جانب سے بھیکے وال موڑپربھی3 رویہ فلائی اوورکی تعمیر کاابتدائی پلان بنایا گیا ہے جس کا تخمینہ لاگت ایک ارب90 کروڑروپے لگایا گیا ہے،

ایل ڈی اے کے ابتدائی پلان کے مطابق شیخ زید ہسپتال سے علامہ اقبال ٹائون میں بلیوارڈکیلئے بھیکے وال موڑپرفلائی اوور تعمیر کیا جائیگا جبکہ فلائی اوورکی تعمیرکیساتھ علامہ اقبال ٹائون مین بلیوارڈپرنئے یوٹرن بھی بنائے جائیں گے ،

فلائی اوور کی تعمیر سے روزانہ2 لاکھ سے زائد گاڑیاں گزریں گی،شیخ زید ہسپتال کے قریب بھی نئے یوٹرن بنائے جائیں گے۔