لاہور:پولیس نے کانسٹیبلز کی ترقی کے محکمانہ امتحان (لِسٹ اے)کا شیڈول جاری کردیا۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے محکمانہ امتحان کے انعقاد اور میرٹ پر سلیکشن کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی کمیٹی کے چیئرمین جبکہ ممبران میں ایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرار حسین، ایس پی سیکورٹی فیصل شہزاد، ایس پی لیگل رانا لطیف، انسپکٹراسٹیبلشمنٹ سی سی پی اواور انسپکٹر اسٹیبلشمنٹ ڈی آئی جی آپریشنز آفس شامل ہیں۔
ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے کہا ہے کہ محکمانہ امتحان کے امیدوار 23 فروری تک پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں درخواست جمع کرا سکیں گے۔ تحریری امتحان24فروری کوجبکہ 25فروری کو پریڈ ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے ڈی آئی جی آپریشنزلاہور، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویڑن، ایس ایس پی آپریشنزلاہور، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی سکیورٹی ڈویڑن، سی ٹی اولاہور، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس پی لیگل، انسپکٹر اسٹیبلشمنٹ، انچارج سکول پولیس لائنز سمیت تمام متعلقہ افسران کواس سلسلہ میں مراسلہ جاری کر دیاہے۔
ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے کہاہے کہ محکمانہ امتحان کا انعقاد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہوگا۔ امیدواروں کے لیے کم از کم تین سال سروس، عمر کی حد 37 سال جبکہ تعلیم کا معیار میٹرک مقرر کیا گیاہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران سنگین محکمانہ سزا کے حامل امیدوار امتحان میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہو نگے۔ ہر امیدوار کو تحریری امتحان میں بیٹھنے کے لئے محکمانہ کارڈ اور اپناقومی شناختی ہمراہ لانالازم ہوگا۔
Load/Hide Comments