روبینہ شاہین

آج کے روزہم عہد کرتے ہیں آنے والی نسلوں کی بقاء کی خاطر پودے لگائیں گے، روبینہ شاہین

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی جانب سے جیلانی پارک میں 14 اگست یوم آزادی کی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی صدر سنٹرل پنجاب روبینہ شاہین تھیں،

اس موقع پر روبینہ شاہین خواتین عہدیداروں کے ہمراہ 100 سے زائد پودے لگائے، ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔تقریب سے روبینہ شاہین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے روزہم عہد کرتے ہیں آنے والی نسلوں کی بقاء کی خاطر پودے لگائیں گے،

ہرشہری اپنے حصے کا پودا لگا ئے، درخت زندگی ہے، پوری قوم کو جشن آزادی کی بہت بہت مبارک ہو۔اس موقع پر ملحہ حسین، شبنم جہانگیر، نسم زہراہ، ڈاکٹر انیسہ فاطمہ، زضوانہ اقتدار، نازیہ گیلانی، عاصمہ نعیم، ارم اکمل، آمنہ عامر، عائشہ شیخ، نیلم ارشاد سمیت دیگر بھی موجود تھیں۔