لاہور( لاہورنامہ)پاکستان نے بھارت کے علاوہ بنگلادیش، ایران، عراق، جنوبی افریقہ، نیپال سمیت11 ممالک سے سفری پابندیاں ہٹا دی.
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی، جس میں پاکستان نے بھارت سمیت 11ممالک کوسفری پابندی کی کیٹگری سے نکال دیا ہے۔
بھارت کے علاوہ بنگلادیش، ایران، عراق، جنوبی افریقہ، نیپال سمیت11 ممالک کیٹیگری سی میں شامل تھے۔اتھارٹی کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے پاکستانی شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی اور ان ممالک سے آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا .
جبکہ نئی ٹریول ایڈوائزری 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔یاد رہے رواں سال اپریل میں سی اے اے نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ 23 ممالک کی نئی فہرست جاری کی تھی ، نئی فہرست کے مطابق بھارت کو بھی سی کیٹیگری ممالک میں شامل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب کٹیگری اے میں شامل آسٹریلیا، بھوٹان، چین، جاپان ،سعودی عرب، سنگاپور اور سر ی لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔