مسلم لیگ ہاؤس

مسلم لیگ ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب، کامل علی آغا نے قومی پرچم لہرایا

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ ہاؤس میں 14اگست کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے قومی پرچم لہرایا .

تقریب میں میاں محمد منیرسینئر نائب صدر پنجاب، میاں عمران مسعود سیکرٹری اطلاعات پنجاب،،خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے صدر شعبہ خواتین،ماجدہ زیدی، ذوالفقار پپن،سجاد بلوچ،انجینئر شہزاد الہٰی،حاجی ریاض،آمنہ الفت،عزیزہ سعید، زیبا احسان،کنول نسیم،سعدیہ مرتضیٰ، سہیل چیمہ،، ملک اکرم، جاوید اقبال گورائیہ،طلحہ سندھو،،زین شوکت ڈگراں، اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ، شاہد عرف وکی گجر، ارشد بخاری، فیصل شیخ، راجہ اظہر،صائمہ گل،ثمرین تاج،شیخ عمر،صدف بٹ، عمران جٹ، چوہدری عمر،عزیز الرحمن و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

پرچم کشائی تقریب کے بعدپاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹر ی سیینٹر کامل علی آغانے پاکستان کی اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کروائی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ خطے میں امن قائم کرے اور افغانستان میں وہ حکومت لائے جو عوام کی خدمت اور پاکستان کے ساتھ پیار و محبت سے چلے اور ملک دشمن قوتوں کو نیست و نابود کرے .

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حصول میں شہداء کی لازوال قربانیوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی تحریک پاکستان کے شہداء کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا آخری مرحلہ ہے کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی اور ہر پاکستانی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی تک ان کے ساتھ کھڑا ہے.