اسلام آباد (لاہورنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے کسٹمز آپریشنز سے متعلق وضاحت جاری کر دی جس کے مطابق ڈیٹا سینٹر کی اپ گریڈیشن کے باعث کسٹمز آپریشنز میں خلل آیا ۔
ایف بی آر کے مطابق رواں پورا ہفتہ کسٹمز آپریشنز مکمل طور پر فعال رہے ، برآمدات کے لئے وی بوک نظام میں گڈز ڈیکلریشن فائلنگ مکمل طور پر فعال رہی وی بوک نظام میں ایکٹیو ٹیکس پئیر لسٹ موڈیول میں معمولی خلل آیا ،امپورٹ گڈز ڈیکلریشن فائلنگ عارضی طور پر متاثر ہوئی ، جس کو فوراًبحال کر دیا گیا،
گزشتہ روز دوپہر سے درآمدات کے لئے گڈز ڈیکلریشن روانی کے ساتھ فائل کی جارہی ہیں ، گذشتہ تین سالوں میں 14 اگست کے دن میں درآمدات اور برآمدات کے لئے گڈز ڈیکلریشن فائلنگ سال 2019 میں 310، سال 2020 میں 1148 اور سال 2021 میں 1901 رہی ، گزشتہ دو دنوں امپورٹ گڈز ڈیکلریشن فائلنگ 14 اگست کو 198 اور 15 اگست دوپہر تک 86 رہی ۔