اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔
انشاءاللہ یہی پاکستانی تو میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظرانداز کیا ہے۔ pic.twitter.com/2oixgVdQnf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 15, 2021
اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کی۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشا اللہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا صوبے کو سرسبز بنانے کی کوششوں پر پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے حوالے سے ایبٹ آباد میں کی جانے والی کاوشیں جڈکر بنڈہ بیڈلینڈ کے مناظر میں واضح ہیں۔ #10BillionTreeTsunami کے ہدف کے حصول کی دوڑ میں آگے نکلنے پر خیبرپختونخوا مبارکباد کامستحق ہے۔ pic.twitter.com/xkniMtmk1s
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 15, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایبٹ آباد کے علاقے جدکر بندہ بدلینڈ سائٹ کو پاکستان گرین مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو 10 ارب ٹری سونامی ہدف کے حصول کی دوڑ میں سب سے آگے بڑھنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے جدکر بندہ بیدلینڈ سائٹ کی پرانی اور نئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ بنجر نظر آنے والی جگہ بعد ازاں پودوں سے بھری پڑی ہے۔