شاہ محمود قریشی

پاکستان کا مقصد پرامن متحد ،جمہوری اور مستحکم افغانستان ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے ، پاکستان کا مقصد پرامن متحد ،جمہوری اور مستحکم افغانستان ہے،

ہم مل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں، عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل جاری رکھے، افغان قیادت موقع کا فائدہ اٹھا کر سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات افغان مسئلے کے پر امن سیاسی حل کا واحد راستہ ہیں،

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے،محمد یونس قانونی کی قیادت میں اہم افغان سیاسی وفد سے ملاقات ہوئی،جن سے افغانستان کے حوالے سے مشاورت کی، قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں سول عسکری قیادت مل کر افغانستان کے حوالے سے مسائل پر مشاورت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقصد پرامن متحد ،جمہوری اور مستحکم افغانستان ہے، ہم مل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں، عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل جاری رکھے، افغان قیادت موقع کا فائدہ اٹھا کر سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات افغان مسئلے کے پر امن سیاسی حل کا واحد راستہ ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں بدامنی نہ ہو اور ہمسائیہ ممالک اس سے متاثر نہ ہوں،ہمیں امن مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کے وزیرخارجہ سے ڈنمارک کے شہریوں کے کابل سے انخلاء پر بات ہوئی، ہم نے ڈنمارک کے 380شہریوں کو سہولیات فراہم کیں،ڈنمارک کے شہری پاکستان پہنچ چکے ہیں، مناسب کارروائی کے بعد انہیں ڈنمارک روانہ کیا جائے گا، افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کیلئے پاکستان سہولیات فراہم کررہا ہے، پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔