شہباز شریف

وفاقی حکومت کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے، شہباز شریف

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے،

ہائیکورٹ کو حکومت کی جانب سے خط لکھنا غیر آئینی کام ہے، وفاقی حکومت نہیں جانتی کہ عدلیہ کا الگ کردار ہے، سیاسی انتقام کی انتہاہے۔ ایک ہی نوعیت کے 2کیسز الگ الگ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

شہباز شریف نے کہا یہ ہمارے خلا ف سیاسی انتقام کی انتہاہے کہ ایک ہی نوعیت کے دوکیسز الگ الگ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اورسیکیورٹی کے نام پر رہنماوں اور کارکنان سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نہیں جانتی کہ عدلیہ کا الگ کردار ہے، وفاقی حکومت کی جرات کہ چیف جسٹس سے پوچھے کہ آپ ٹرانسفر کرنے کے مجاز ہیں۔