لاہور(لاہورنامہ)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورنے باقاعدہ طور پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں یو ای ٹی لاہور اور اس کے سب کیمپسزمیں 1620پودے لگائے گئے۔شجرکاری مہم کا آغازوائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور نے پودا لگا کر کیا۔بعد ازاں رجسٹرار یو ای ٹی،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز،سینئروارڈن،تمام ڈینز،چیئرمین اوراساتذہ نے بھی پودے لگائے۔
اس موقع پر وائس چانسلرنے کہا کہ درخت ماحول دوست ہوتے ہیں جو تمام جانداروں کو زندگی فراہم کرتے ہیں لہذا انکی اہمیت کو جان کے انکی تعداد میں اضافہ اور تحفظ کیلیے شعوروآگہی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تمام فیکلٹی اور طلبہ کو ترغیب دلائی کہ درخت اگائیں اور دوسروں کو بھی اس صدقہ جاریہ کیطرف مائل کرنے کی کوشش کریں۔