عمان

اب پاکستانیوں کو عمان جانےکےلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار

اسلام آباد (لاہورنامہ) عمان نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں سے آنے والے مسافروں کو آنے کی اجازت دے دی ۔

عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق عمان آنے والے مسافروں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا ، عمان جانے سے 96 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ،ٹرانزٹ فلائٹس کے مسافروں پر 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ،

منفی کورونا رپورٹ والے مسافر قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا ،عمان پہنچنے والے مسافرون کے ایرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہونگے ،مثبت رپورٹ آنے پر مسافروں کو 10 دن قرنطینہ سینٹر میں رہنا ہوگا ،منفی رپورٹ آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی،عمان سفر سے پہلے مسافروں اور سفارتکاروں کو آن لائن ایپلیکیشن پر اپنے تفصیلات دینا ہونگی ،

18سال یا اس سے کم عمر کے مسافر کورونا ویکسینیشن اور پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہونگے ، مریضوں کو کورونا ویکسین سے استثنیٰ ہوگا،نیا حکم یکم ستمبر سے قابل عمل ہوگا۔