عبد الرزاق دائود

سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو دو سال پہلے نہیں تھا، عبد الرزاق دائود

اسلام آباد (لاہورنامہ) مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہاہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو دو سال پہلے نہیں تھا،معیشت درست سمت میں ہے ، معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں۔

سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام کاروبار میں آسانیوں کے 7 ویں اصلاحاتی پلان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ ہم کیسے سرمایہ کاری بلحاظ جی ڈی پی شرح کو بہتر کرسکتے ہیں،سرمایہ کاری لانے کیلئے کاروبار میں آسانیوں کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں،

پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے کورونا وبا پر قابو پایا ہے،سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو دو سال پہلے نہیں تھا۔ انہوںنے کہا کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے میں حکومت نے اہم کردار ادا کیا ہے، کاروبار میں آسانیوں کے مواقع کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، جب یہ حکومت آئی تھی تو ڈی انڈسٹریلائزیشن تھی جس کو بڑھوتری کی طرف لیکر گئے،

معیشت درست سمت میں ہے اور معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں،دنیا میں تمام ممالک کیلئے معاشی چیلنجز موجود ہیں، پاکستان میں معیشت کی بحالی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے،برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں کامیاب ہوئے ہیں،خام مال کی کی امپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے.