پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی کا 7واں سیشن بدھ کو طلب کر لیا گیا،علیم خان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کا امکان

لاہور :گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب اسمبلی کا 7واں سیشن پرسوں ( بدھ) صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کر لیا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سپیکر کی جانب سے نیب میں گرفتار عبد العلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آڈر جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر خیر مقدمی قرارداد منظور کرانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔