لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے میں پرعزم ہے .
حکومت عوام کی سہولت کے لیے لاہور میں رش والے مقامات پر فلائی اوور اور انڈر پاس تعمیر کر رہی ہے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل نہ آئے۔
شاہکام فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ کر علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سمن آباد چوک میں بھی انڈر پاس کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ہے ، جس سے ملتان روڈ پر ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی۔
حکومت کی طرف سے لاہور کے تعمیر و ترقی کے لیے تیسرے سال 85 ارب روپے مختص کئے ہیں حکومت شہریوں کے فلاح و بہبود اور مسائل کے حل میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ حکومت کے جاری اور تیار ہونے والے ان پراجیکٹس سے لاہور کے شہریوں کے آمدورفت کے مسائل میں کمی آئے گی۔