لاہور(لاہورنامہ)سینیٹ حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر و صدر سنٹرل پنجاب سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے گوجرانوالہ کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا، دورے کے موقع پر گوجرانوالہ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی،
کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی، اعجاز احمد چوہدری نے کنٹونمنٹ بورڈ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، کینٹ کے باشعور عوام 12 ستمبر کو گھروں سے باہر نکل کر ووٹ کاسٹ کریں اور کرپٹ بددیانت مافیا کا خاتمہ کریں،
کئی دہائیوں تک پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے حکومت کرنے کے باوجود عوام کے مسائل حل نہیں کئے، بلکہ دونوں جماعتوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا، بھگوڑا نوازشریف بیماری کا جھوٹا بہانہ بناکر لند ن میں چھپا بیٹھا ہے، اپوزیشن کے ملک دشمن بیانیے کو عوام نے اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔
اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی تین سالہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور عوام کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی،
اس موقع پر عامر گجر رانا ساجد علی خاں، نعمان اللہ چٹھہ، جواد حسن منج، اشرف انصاری، یونس انصاری، جواد کاہلوں،عمرصدیق، ملک ندیم سمیت عہدیداران کارکنان اور امیدواران موجود تھے۔