اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سابق صدر ممنون حسین کی رہائشگاہ پہنچے اور سابق صدر ممنون حسین کے صاحبزادوں ارسلان اور سلمان سے ملاقات کی ،
شہباز شریف نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے کہاکہ ممنون حسین ایک باکمال شخص اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے،ملک و قوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک صاف گو، پختہ نظریات پر کاربند اور بصیرت افروز شخصیت کے مالک تھے۔