ہمایوں اختر خان

خطے کی بدلتی صورتحال اتحاد و یگانگت کا تقاضہ کرتی ہے، ہمایوں اختر خان

لاہور( لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسا بق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت ایک نہیں بلکہ کئی محاذوں پر لڑرہی ہے ،

افغانستان کی وجہ سے خطے کی بدلتی صورتحال اتحادویگانگت کا تقاضہ کرتی ہے اس لئے اپوزیشن اپنی منفی سر گرمیاں ترک کرے،مسلم لیگ(ن)صرف تقسیم نہیں بلکہ تقسیم درتقسیم ہے ، پی ڈی ایم کامیابیوں کی بجائے ناکامیوں کی تاریخ رقم کرچکی ہے ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نا مساعد معاشی حالات کے باوجود جس طرح حوصلہ اور عزم دکھایا ہے پوری دنیا ان کے اقدامات کو سراہا رہی ہے لیکن صرف ایک اپوزیشن ہے جو میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے۔

حکومت موجودہ حالات میں کئی چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، افغانستان کی وجہ سے خطے کی بدلتی صورتحال کی وجہ سے ہمیں ایک قوم بننا ہے اور آنے والے کسی بھی چیلنج کا مضبوط اتحاد کے ذریعے مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور وہ کئی طرح کے چیلنجز ددرپیش ہونے کے باوجود درست فیصلے کر رہے ہیں اورملک کو درست سمت میں گامزن رکھے ہوئے ہیں۔