کراچی(لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،فیصلے طاقت کے بجائے عقلمندی سے کرنے چاہئیں،
افغانستان میں اس وقت انخلاء اہم مسئلہ ہے،افغانستان میں انخلا کو نظرانداز کیا گیا تو بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے،افغانستان کی تباہی کا انتظار نہ کیا جائے،عالمی برادری کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، (ن)لیگ اپنے دور حکومت کی کار کر دگی عوام کے سامنے رکھے ،مسلم لیگ (ن) سب سے پہلے لیڈر کا انتخاب کرے پھر جلسے کرے،
سندھ حکومت بھی اپنی تین سالہ کارکردگی عوام کو بتائے،وفاقی حکومت سے جتنا ممکن ہو سکا سندھ کے عوام کیلئے کریں گے، پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد فضل الرحمان پھر بیمار ہوجائیں گے۔