مراد علی شاہ

وفاق کی جانب سے سندھ کے لوگوں کو حصہ نہیں دیا جاتا، مراد علی شاہ

کراچی (لاہورنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اس شکوے کا اظہار کیا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو پیاسا رکھا جارہا ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے صوبہ مشکلات کا شکار ہے،

وفاق پر ناانصافیوں کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں سے ملک کی 70فیصد سے زیادہ کمائی ہوتی ہے اس کے باوجود وفاقی حکومت نے سندھ کے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں،مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے لوگوں کو حصہ نہیں دیا جاتا،

عمران خان کو جانا ہوگا اور بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم بنیں گے،جس جگہ جاتے ہیں حکومت کی بات ہوتی ہے، عوام کہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو عوام کی کبھی فکر نہیں ہوئی ہے لیکن ہم سندھ کی عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔