ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے زیراہتمام شارٹ سٹوریز کی لانچنگ تقریب

لاہور(لاہورنامہ) ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے سوشل میڈیا ونگ کے زیراہتمام پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں اور متعلقہ اضلاع کی تہذیب و ثقافت کے تناظر میں تیار کی گئی دستاویزات معلوماتی ‏شارٹ سٹوریز کی لانچنگ تقریب ڈی جی پی آر کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی .

تقریب میں ڈی جی پی آر کے تمام شعبوں کے سربراہان دیگر افسران اور عملے کے اراکین نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ثمن رائے نے کہا کہ ڈی جی پی آر کے پلیٹ فارم سے حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے پنجاب کے 36 اضلاع میں ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی ڈاکومنٹریز تیار کی گئی ہیں .

انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کا ادارہ حکومت پنجاب کے تمام محکموں کی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہا ہے اور پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی ضروریات کے مطابق مواد تیار کرکے مطلقہ میڈیا ہاؤسز تک پہنچایا جا رہا ہے انہوں نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا ٹیم ممبرز کی کاوشوں کو سراہا .

تقریب سے ڈائریکٹر فلم اینڈ پبلکیشن و الیکٹرانک میڈیا ڈی جی پی آر عابد نور بھٹی ڈائریکٹر نیوز جاوید یونس ڈائریکٹر کوآرڈینیشن حامد جاوید اعوان ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد طاہر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر اسٹوڈیوز عبدالواحد اور دیگر پبلک ریلیشنز افسران نے بھی خطاب کیا .

اور ڈی جی پی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ثمن رائے کے جذبے اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور کی ہدایات کی روشنی میں حکومت پنجاب کے تمام محکموں اور اداروں کی کارکردگی کی موثر تشہیر میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی