اسلام آباد(لاہورنامہ)ضلعی انتظامیہ کرونا کیسز میں اضافے پر مزید 16 گلیاں سیل کردی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سیکٹر جی سیون ٹو میں گلی نمبر 54 اور 56 کو سیل کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق آئی ٹین ٹو کی سٹریٹ نمبر 9 جی نائن ٹو کی سٹریٹ نمبر 1 میں لاک ڈاون لگایا جائے گا،سیکٹر جی نائن ون کی گلی نمبر 34 اور 52 میں لاک ڈائون لگایا جائے گا۔ای الیون فور کی سٹریٹ نمبر 11 آئی ٹین فور کی سٹریٹ نمبر 112 میں سمارٹ لاک ڈائون لگایا جائے۔
جی نائن تھری میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 8 گلیاں سیل کر دی گئیں ،پولیس کو تمام گلیاں سیل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیل کردہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کئے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں کے رہائشی کھانے پینے اور دیگر اشیائے ضروریہ کا بندو بست کر لیں۔