کیپٹن (ر) محمدعثمان

درخت اور پودے ہماری بقا و سلامتی کے ضمامن ہیں، کیپٹن (ر) محمدعثمان

لاہور(لاہورنامہ)باغ جناح پارک میں پلانٹ فار پارکستان مہم کے تحت شجرکاری تقریب کا انعقا د کیا گیا۔ تقریب میں کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور باغ میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے بھی پودا لگایا۔ تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر باغ جناح، مارکیٹنگ آفیسر پی ایچ اے سمیت دیگر افسران کی شرکت۔ تقریب میں کوکاکولا مشروب کمپنی نے 5000 پودے مون سون شجرکاری کیلئے پی ایچ اے کو فراہم کیے۔

اس موقع پر کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان نے کہا کہ درخت اور پودے ہماری بقا و سلامتی کے ضمامن ہیں۔درخت پودے لگانا اوران کی دیکھ بھال کرنا نیکی کا کام ہے۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان نے مزید کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا اورصحت مند بنانے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پرائیویٹ کمپنیوں کا شجرکاری میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا خوش آئند ہے۔اس موقع پرکمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان کو مون سون شجرکاری میں حصہ لینے پر ان کے مشکور ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے پی ایچ اے کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے کوشاں ہے۔ پی ایچ اے نے گذشتہ تین سالوں میں سابقہ ادوار کی نسبت ریکارڈ پرائیویٹ اداروں کو شجرکاری مہم میں شامل کیا ہے۔ پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہریوں کو شجرکاری مہم کا حصہ بنا رہے ہیں۔