لاہور( لاہورنامہ)میٹرو بس سروس کے ڈرائیور ز نے مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال جاری رکھی ،بس سروس معطل ہونے سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے .
جبکہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔میٹرو بس سروس کے ڈرائیورز نے اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال کر کے احتجاج کیا ۔ڈرائیورز کا کہنا تھاکہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی ۔