لاہور( لاہورنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں منگل کی علی الصبح تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
صوبے کے دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم کی شدت میں کمی ہوئی ہے ۔بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام متاثرہونے سے بجلی بند رہی۔