گلگت ایئرپورٹ

گلگت ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ تخمینے سے 10گنا زائد قیمت پر نیلام

گلگت (لاہورنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا اے ٹی آر طیارہ نیلام کردیا، اے ٹی آر طیارہ 8.3 ملین روپے میں فروخت کیا گیا جس کیلئے مقامی ٹھیکیدار نے کامیاب بولی دی ۔

ذرائع کے مطابق ناکارہ اے ٹی آر طیارے کے انجن، دیگر سامان وزن کے حساب سے فروخت کیا گیا۔نیلامی شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نیلامی کے لیے طیارے کی قیمت 0.844 ملین رکھی گئی تھی تاہم اسے مقررہ قیمت سے10 گنا زائد پر نیلام ہوا۔

جسے ایک مقامی کاروباری راجہ عبدل شکور نامی شخصیت نے 85 لاکھ میں خریدا.

اپریل 2020 میں یہ طیارہ لینڈنگ گئیرز نہ کھلنےکے باعث گلگت ائیر پورٹ پر حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کے بعد پائلٹ کیپٹن مریم اور کو پائلٹ کو انکوئری کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا.