اسلام آباد (لاہورنامہ)سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں کورونا ویکسین پہلی بار ڈیڑھ ملین سے تجاوز کر گئی.
اپنے بیان میں اسد عمرنے کہاکہ گزشتہ روز پندرہ لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی، گزشتہ روز ایک دن میں پہلی اور دوسری ڈوز ابتک کے سب سے زیادہ افراد کو لگائی گئی، گزشتہ روز 10 لاکھ 71 ہزار افراد کو پہلی اور 5 لاکھ 19 ہزار افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے اگست کے آخر تک 24 بڑے شہروں میں 18 سال سے زائد عمر 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا حدف رکھا، 20 بڑے میں 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا حدف پورا ہوگیا۔ اسد عمر نے کہاکہ حیدرآباد، مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ حدف پورا نہیں کر سکے، ملکی کی 35 فیصد آبادی کم از کم کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اسلام آباد میں سب سے زیادہ 69 فیصد آبادی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکی ہے، آزاد کشمیر کی 51 فیصد، گلگت 39 فیصد، پنجاب 37 فیصد ، کے پی کے 35 ، سندھ 32 اور بلوچستان کی 12 فیصد آبادی پہلی ڈوز لگوا چکی ہے۔