لاہور(لاہورنامہ) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے یوم دفاع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کااعلان کردیا ، یہ سہولت یکم ستمبر سے7ستمبر تک ہوگی۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق اندرون ملک سفر کرنے کے لئے یکطرفہ کرایہ 5985مقررکردیاگیا ہے ، یہ سہولت یکم ستمبر سے7ستمبر تک ہوگی۔
یاد رہے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکائونٹ کا اعلان کیا تھا۔ جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد ڈسکانٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔