تعلیمی ادارے

پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ میں تعلیمی ادارے دس روز بعددوبارہ کھل گئے

لاہور/پشاور( لاہورنامہ) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دس روز بعد دوبارہ کھل گئے، بڑھتے کیسز کے باعث 6ستمبر کو تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دس روز بعد تدریسی سرگرمیاں بحال ہو گئیں اور تمام تعلیمی ادارے ایس اوپیز کے تحت کھل گئے ہیں، ایس او پیز کے تحت بچے پچاس فیصدحاضری کے ساتھ سکولوں میں آئے ۔خیبر پختونخوا ہ کے آٹھ اضلاع میں تعلیمی ادارے بھی ایس او پیز کے تحت دوبارہ کھل گئے ہیں،

ان اضلاع میں مردان،پشاور،ڈی آئی خان ،مالاکنڈ،صوابی،ہری پور ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ شامل ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد حاضری کے ساتھ تدریسی عمل جاری رہے گا۔پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کوروناکیسز بڑھنے پر تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کئے گئے تھے لیکن بعد ازاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اداروں کی بندش میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی تھی۔