لاہور (لاہورنامہ) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر انڈین میڈیا جشن منارہا ہے جبکہ پاکستانی قوم افسردہ ہوئی، سوائے بیگم صفدراعوان کے،
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدراعوان نے بھی اپنے والدکے نقش قدم پرچلنے کی روش برقرار رکھی، ثابت ہوگیا شریف خاندان،مودی کاسچا عزیزدارہے،
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مودی سے محبت اوروطن سے دشمنی شریف خاندان نے اپنے عمل سے ثابت کی، قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پرافسردہ ہوئی، سوائے بیگم صفدراعوان کے،انہوں نے کہا کہ بیگم صفدراعوان کے پاکستانیت کے لباس میں ملک دشمنی چھپی ہے،
شریف خاندان سرسے پائوں تک منافقت اورملک دشمنی کی تصویر ہے، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے خاندانی مفادات کی ہر ڈور کا سراپاکستان سے باہر ملتا ہے، منافقت کی انتہا یہ ہے کہ اقتدارشریف خاندان کو پاکستان میں چاہیے۔