اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ،عوام ماسک پہننیں اور کورونا ویکسین لگوائیں ۔
پیر کو یہاں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ترلائی ہیلتھ سنٹر نے دورہ کیا اور ہیلتھ سنٹر پر دی جانے والی طبی سہولیات اور کورونا ویکسینیشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حکومت صحت کے شعبے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے ،صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ ماسک پہنیں اور کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔