میاں منشا

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس، میاں منشا کو لیگل نوٹس جاری

لاہور(لاہورنامہ) شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے میاں منشا کو 25بلین کی جعلی اکائونٹس سے ٹرانزیکشنز پر لیگل نوٹس جاری کردیا۔

ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں میاں منشا کو لیگل نوٹس جاری کردیا، میاں منشا کونوٹس 25بلین کی جعلی اکائونٹس سے ٹرانزیکشنز پرجاری کیا گیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ اکائونٹس 2008 سے 2018 تک رمضان شوگرملز کے کم آمدنی والے ملازمین کے نام پر بنائے گئے۔نوٹس میں کہا ہے کہ کھاتہ داروں نے انکشاف کیا ہے خفیہ ٹرانزیکشن شہباز شریف خاندان کے نام پر تھیں ،

ٹرانزیکشنز لاہور اور چنیوٹ کی ایم سی بی کی مختلف برانچز میں گئیں۔بینک افسران نے تسلیم کیا ٹرانزیکشن شریف فیملی،بینک انتظامیہ کیدباپرکی گئیں، متعلقہ افسران انکشافات ریکارڈ پر لانے سے خوفزدہ ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم سی بی نے2008 سے2018تک جعلی اکائونٹس پرایس ٹی آرنہیں بھجوائی ،

ایم سی بی کے عہدیدار بینکرز پر تبدیلی بیان کے لیے دبا ڈال رہے ہیں، اعلی عہدیداروں کو فوری بینکرز پر دباو نہ ڈالنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔مراسلے کے مطابق سینئروائس پریزیڈنٹ عاصم سوری اور اظہرمحمودکے بینکرزسیرابطوں کیشواہدملے، جعلی اکائونٹس کیس میں ایم سی بی کے 12 بینکرز سے تحقیقات کی گئیں۔