معاشی تباہی

نااہل وزیراعظم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی چھپانے کیلئے ہر روز نیا ڈرامہ کررہا ہے

لاہور(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب تاریخی ناکامیوں ، کرپشن اور عوامی مایوسی کو اداروں اور میڈیا پر حملوں سے چھپانا چاہتے ہیں ،

سب تماشہ عوام کے اصل مسائل ، عمران صاحب کی چوری ، نااہلی ، نالائقی ،تاریخی بے روزگاری ، مہنگائی معاشی تباہی ، تاریخی قرضہ سے نظر ہٹانے کے لئے کیا جاتا ہے ، نااہل وزیراعظم چاہتاہے کہ وہ معیشت کو لے ڈوبے اورکوئی نہ بولے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تنازعوں کے ذریعے اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے نہیں دیں گے ۔ عوام کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی بات نہ ہو، اس لئے کرائے کے ترجمان روز پریس کانفرنس سے قوم کا پیسہ ضائع کرتے ہیں ۔جھوٹ بولنے پر تعینات کرائے کے ترجمانوں نے پی آئی ڈی کو پی ٹی آئی کا دفتر بنالیا ہے ۔

عمران صاحب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی چھپانے کے لئے ہر روز نیا ڈرامہ کررہے ہیں ،انتخابی اصلاحات کے تماشوں کی آڑ میں الیکشن کمشن کو نشانہ بنانے کی اصل وجہ غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس کی تکلیف ہے ،میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے تاکہ عمران صاحب اینڈکمپنی کی کرپشن، ناکامیوں اور چوریوں کو رپورٹ نہ کرے ،تاریخی مہنگائی، بے روزگاری، ملکی وغیرملکی قرضوں کا بوجھ عمران صاحب کے گلے کا ڈھول بن چکا ہے ،

مہنگائی بڑھ رہی ہے کیونکہ وزیراعظم چور ہے، میڈیا اور اپوزیشن یہ بات نہ کریں اس لئے کالے قانون بنائے جارہے ہیں ۔ا نہوںنے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں سے عمران صاحب کو کوئی ہمدردی نہیں، وہ ان کی آڑ میں اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتے ہیں ۔

بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے نہیں بلکہ عمران صاحب اپنی اور ساتھیوں کی لوٹ کھسوٹ کے لئے فکر مند ہیں ۔ بجلی بلوں کے ذریعے ظالمانہ ٹیکسوں کی وصولی کے لئے صدرکا انگوٹھا لگوایا گیا۔