لاہور(لاہورنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارن فنڈنگ کیس کا روازانہ کی بنیاد پر سماعت کا مطالبہ کرتا ہے۔
تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے اپنی پارٹی پر ثبوتوں کے ساتھ بڑے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ تحریک انصاف نے غیر قانونی ذرائع سے غیر ملکیوں سے فنڈذ وصول کئے ۔سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بھی تقریبا 28 خفیہ اکانٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی ہیں۔
تمام ثبوتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف نے آئین پاکستان اور پارٹی رولز ایکٹ کی صریحا خلاف خلاف ورزی کی ہے۔الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی اس کیس کو مسلسل التوا میں ڈال رہی ہے۔ پاکستان کے عوام کی نظریں فیصلے کی منتظر ہیں۔سالوں گزرنے کے باوجود فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ ہونے سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔لہذا یہ ایوان الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پرر کیس کی سماعت کرے اور جلد سے جلد کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔