لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے نیب کی تحویل میں دو اراکین اسمبلی عبدا لعلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے دونوں اراکین اسمبلی کے بدھ سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین نیب کو تحریری آرڈرز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اراکین اسمبلی کوبدھ صبح 9:00 بجے اسمبلی چیمبر میں پیش کیا جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بطور سپیکر، اسمبلی کے استحکام کے لئے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے جس کے لئے میں دل و جان سے کوشاں رہوں گا۔