کراچی (لاہورنامہ) پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ خیال رکھنے والا جیون ساتھی زندگی میں ایک بڑی نعمت ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے شوہر کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تصویر میں کوئی فلٹر استعمال نہیں کیا گیا ہے صرف خلوص اور محبت ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ دیکھ بھال کرنے والا جیون ساتھی ہونا زندگی کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے جسے کبھی بھی معمولی نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا اپنے شادی شدہ مداحوں کو مشورہ دیا کہ ایک دوسرے کا احترام کریں کہ ہم کون ہیں، بجائے اس کے کہ ایک دوسرے کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں اور دوسرے کو ویسا بننے پر مجبور کریں جیسا آپ چاہتے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ زندگی جیئں، پیار کریں، ہمیشہ خوش رہیں اس سے قطع نظر کہ یہ دنیا تمہیں کس چیلنج سے دوچار کرتی ہے۔