لاہور(لاہورنامہ) تاجر رہنما خادم حسین نے کہا ہے کہ کورونا وباء میں اوقات کار مخصوص کرنے کے ساتھ ساتھ ہفتہ اتوار تعطیل اور ملکی سیاسی صورتحال اور معاشی عدم استحکام سمیت دیگروجوہات کی بناء صنعتکار و تاجر برادری کی اکثریت اپنے ٹیکس ریٹرن بروقت جمع نہیں کرواسکے،
اس لیے ایف بی آر تاجر برادری کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن(گوشوارے) جمع کروانے کی تاریخ میں31دسمبر تک کی توسیع کرے کیونکہ انکم ٹیکس اور ویلتھ سٹیٹمنٹ فارم میں پیچیدگیوں کے باعث 30ستمبر کی آخری تاریخ مقرر ہونے سے تاجر برادری پریشانی کا شکار ہے اور انہیں بروقت اپنی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خادم حسین نے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں31دسمبر تک توسیع سے تاجر برادری احسن طور پر اپنی قومی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اپنے گوشوارے جمع کرواسکیں گے ۔اس سلسلہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) تاجروں کی مشکلات اور مطالبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن کی مدت میں اضافہ کا نوٹیفیکشن جاری کرے تاکہ تاجر برادری کی پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔