لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی میرے دوست و بازو ہیں۔ہفتہ کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کی ،وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں،غلام بی بی بھروانہ، عامر طلال گوپانگ،رضا نصر اللہ اور احمد حسین شامل تھے،
ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ منتخب نمائندوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو حلقو ں کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا، جبکہ پنجاب کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، تبدیلی کاسفر اب رکنے والا نہیں ،جائز کام ہر صورت ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں نے 3برس کے دوران عوامی خدمت کے سفر میں صرف رکاوٹ ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی حکمت عملی،یہ پہلے بھی ناکام رہے ہیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہو ں گے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔