اسلام آباد:وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مو دی حکو مت کو واضح پیغام دےدیاہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں اگر وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو آنکھ نکال دیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خا ن کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے پیغام میں یہ واضح کہہ دےدیا کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،پاکستان کی طرف جومیلی آنکھ سے دیکھے گاوہ آنکھ نکال دیں گے ہما ری فوج دشمن کے ہر مذمو م کو شش کا جو اب دینا جا نتی ہے اگر بھا رت نے کچھ غلط کر نے کا سوچا بھی تو ہما ری پا ک فوج ان کا نا م ونشان مٹا دیں گی ۔
انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم نے 20 کروڑعوام کی ترجمانی کی،وزیراعظم نے واضح طورپرکہاپاکستان دہشتگردی کیخلاف ہے بھارت میں مسلمانوں پرظلم کی وجہ مسئلہ کشمیرہے اور اس مسئلہ کو فوج کے ذریعے نہیں بلکہ مذاکر ات سے حل کر نا چاہیے ۔
Load/Hide Comments