طیاروں کی کمی

طیاروں کی کمی کی وجہ سے اندون و بیرون ملک کی 21 پروازیں منسوخ

لاہور( لاہورنامہ)طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات کی بنا ء پرعلامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر آنے او رجانے والی 21پروازیں منسوخ ہو گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق منسوخ کی جانے والی پروازوں میں فلائی ناز کی لاہور سے دمام دو طرفہ پرواز 884/884، اتحاد ایئر ویز کی لاہور ابوظہبی دوطرفہ پرواز242 /241، ترک ایئرلائن کی لاہور سے استنبول کی دو طرفہ پرواز 715/714، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 314،

پی آئی اے کی لاہور سے گلگت دو طرفہ پرواز 609/610، ،اتحاد ایئر ویز کی لاہور سے ابوظہبی دو طرفہ پرواز 244/243، ایئربلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 401،

قطرایئر ویز کی لاہور سے دوحہ دو طرفہ پرواز 629/628، ایئربلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 403/404، پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ دو طرفہ پرواز 322، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز305/304، پی آئی اے کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 186 اور پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 316 منسوخ کر دی گئی ۔