لاہور( لاہورنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں ۔لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین سمیت دیگر شوگر ملزمالکان کی درخواستوں پر چودہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معاملہ پہلے ہی اپیلٹ کمیٹی میں زیر سماعت ہے ، عدالت چینی کی قیمت کے تکنیکی مسئلے پر مداخلت نہیں کرنا چاہتی ،شوگر ملوں کی اپیلوں پر سماعت کے لیے مجاز فورم موجود ہے ،ایپلٹ کمیٹی قیمت کے تعین کے لیے صارفین کو سامنے رکھے ، چینی کی قیمت کے تعین میں ملز مالکان کے تحفظات دور کیے جائے ۔