لاہور( لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر اور دے رہی ہے، وزیراعظم اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات اور طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں،
یہ شہدا ء کے ورثا کا حوصلہ بھی چھین رہے ہیں،افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پربھی پابندیاں لگانے کاسوچاجارہاہے اور وزیراعظم عمران خان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ معیشت کا حال یہ ہے کہ ڈالر 172 روپے پر بھی نہیں رک رہا،
مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ، ان کے ماضی کے دعوے کہاں گئے ،گندم اپنے ملک سے زیادہ قیمت پر درآمد کی جارہی ہے،چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار نہیں، اپوزیشن سے بات کرنا توہین سمجھا جاتا ہے،
انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پربھی پابندیاں لگانے کاسوچاجارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام ہمارا ساتھ دے کر کٹھ پتلی کا خاتمہ کریں،سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی ۔