لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز میں بھی عمران خان پر کو ئی انگلی نہیں اٹھا سکا،
اللہ کے فضل و کرم سے وزیراعظم عمران خان ” صاد ق امین” ہیں اور ” صادق امین” ہی رہیں گے،عمران خان کی ساری زند گی کھلی کتا ب ہیں جس پر نہ کو ئی ما ضی میں انگلی اٹھا سکا نہ آ ئندہ اٹھا سکے گا۔انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف حکومت کے بعض رہنما ئو ں کی آ ف شو رکمپنیاں ثا بت ہو نے کا ہر گزیہ مطلب نہیں کہ تحریک انصا ف نے ا نہیں آ ف شو کمپنیاں بنانے میں مدد فراہم کی البتہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی بد عنون شخص کواپنی کابینہ میں بردا شت نہیں کر یں گے ۔
انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی حکومت کسی بھی سطح پر کسی بد دیانت اور بدعنوان شخص کا سا تھ نہیں دے گی تحریک انصا ف اپنے منشور سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی عوام نے تحریک انصا ف کو ملک سے بد عنوانی اور کرپشن کے خلا ف جومینڈ یٹ دیا ہے اس پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیاجائے گا۔