لاہور(لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،پروفیسرجاوید چوہدری اورانسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسزکے افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسزکی کارکردگی اور مزیدبہتری کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈٹرانسفیوژن سروسز کودقیانوسی نظام سے نکال کرجدیدتقاضوں کے مطابق چلائیں گے۔
انسٹی ٹیوٹ آف بلڈٹرانسفیوژن سروسز کی صلاحیت بڑھانے کا بنیادی مقصدمریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بناناہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کی صلاحیت بڑھانے کیلئے خالی اسامیوں پر عملہ کی نئی بھرتی کردی گئی ہے۔نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی باقاعدہ تیکنیکی بنیادوں پر تربیت کی جائے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ تمام ریجنل بلڈ سنٹرزکی صلاحیت کو بڑھایاجارہاہے۔ریجنل بلڈسنٹرزلاہور،ملتان،فیصل آباداور بہاول پورمیں قائم ہیں۔پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں بلڈ سپریشن کی سہولت دستیاب ہے۔صوبہ بھرکے 27ڈی ایچ کیوزاور134ٹی ایچ کیوزمیں بلڈ بنکس فعال ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ بلڈسکریننگ کو آئی سی ٹی سے کلائیاٹیکنالوجی میں منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
بلڈ بنکس کی صلاحیت بڑھانے کیلئے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے درمیان مضبوط کوارڈنیشن ہونی چاہئے۔تمام ضروری اقدامات کرنے کا بنیادی مقصدپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں خون کی ترسیل کو صاف اور شفاف بناناہے۔