لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی لیگی قیادت کا و طیرہ ہے،پینڈورا پیپر میں مریم کا بیٹا بھی آ ف شور کمپنیز کا مالک ثا بت ہو ا جس کا لیگی قیاد ت کو جواب دینا پڑ ے گا،
شہباز شریف اپنے جرائم چھپانے کیلئے نت نئے ڈرامے کر رہے ہیں لیگی قیادت اب عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔انہو ں نے کہاکہ عالمی ادارے آج پاکستان کی معیشت کے حوالے خوش آئند رپورٹس دے رہے ہیں جو حکومتی پالیسیوں پر اظہار اطمینان کا منہ بولتا ثبوت ہے تحریک انصاف کی حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو ا ہے جس کا عملی ثبوت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہونا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ پوری قوم تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے چند عناصر حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کر کے اپنے ذاتی مفاداتی ایجنڈا کی تکمیل چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پوری قوم یکجہتی کے ساتھ ہر محاذ پر ملکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔