شاہ محمودقریشی

شاہ محمودقریشی کا کینیا کی وزیر خارجہ کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کینیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، انگیج افریقہ پالیسی، ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،

پاکستان کینیا کے ساتھ اقتصادی، تجارتی و دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، ہمسایہ ہونے کے ناطے افغانستان میں انسانی و معاشی بحران پر گہری تشویش ہے، عالمی برادری افغانوں کو انسانی و معاشی معاونت کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ماہ اکتوبر کیلئے سکیورٹی کونسل کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر کینیا کی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، انگیج افریقہ پالیسی، ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کینیا کے ساتھ اقتصادی، تجارتی و دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایہ ہونے کے ناطے افغانستان میں انسانی و معاشی بحران پر گہری تشویش ہے، عالمی برادری افغانوں کو انسانی و معاشی معاونت کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

وزیر خارجہ نے کینین ہم منصب سے نیروبی میں موجود سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست کی جس پر کینین وزیر خارجہ نے نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔