عبد الرزاق دائود

ہماری میک ان پاکستان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، عبد الرزاق دائود

اسلام آباد (لاہورنامہ)مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا ہے کہ ہماری میک ان پاکستان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ میک ان پاکستان میں 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کیلئے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، برآمدی استعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی، حکومت نے ڈی انڈسٹریلائزیشن کو الٹ دیا ہے اب ملک صنعتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔