کےسرکاری و نجی سکولوں

لاہور کےسرکاری و نجی سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری

لاہور(لاہورنامہ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری و نجی سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے، نئے اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر سے ہوگا۔

موسم سرما میں سکولوں کیلئے جاری کردہ اوقات کار کے مطابق بوائز سکول صبح 8:45 اور گرلز سکول صبح 8:30 پر لگیں گے ، بوائز سکولوں کو چھٹی 2:45 پر ہوگی جبکہ گرلز سکولوں میں چھٹی 2:30 ہوا کرے گی، انصاف آفٹر نون سکول صبح ساڑھے8 بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی،

سکینڈ شفٹ سکول دوپہر ایک بجے لگیں گے، چھٹی پانچ بجے ہوگی، جمعہ کے روز سنگل شفٹ سکولوں کو 12 بجے چھٹی ہوگی۔ جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے لگیں گے، چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوگی ، سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر سے ہوگا، مذکورہ اوقات کار پر عملدرآمد پندرہ مارچ تک جاری رہے گا۔