حضرت میاں میر صاحب

صوفی بزرگ حضرت میاں میر صاحب رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تیاریا ں مکمل

لاہور(لاہورنامہ) محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت میاں میر صاحب رحمة اللہ علیہ کے سالانہ 398ویں عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ پیر سیّد سعیدا لحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف ، سیکرٹری چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی نبیل جاوید،ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری مزار اقدس پر چادر پوشی سے کریں گے۔

اس موقع پرلاہور زون ایڈمنسٹریٹر ،چئیر مین مذہبیہ امور کمیٹی محمد اکرم و ممبران کمیٹی لاہور و دیگر مشائخ عظائم بھی شریک بھی موجود تھے۔ محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت اور دربار شریف پر آنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرنا شروع کر دئے ہیں ۔ عرس کے تمام ایام میں تقسیم لنگر کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔جس کے لئے مبلغ 6 لاکھ 12 ہزارروپے مختص کیے گئے ہیں۔

عرس مبارک 14اکتوبر سے شروع ہوگا ۔ جو 2دن تک جاری رہے گا ۔ عرس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جلد شروع ہو جائے گا۔ملک بھر سے نامور قوال و نعت خواں حضرات کی آمد اورزائرین کو کلام و نعتیں سنا کر عرس کی محفل کو چار چاند لگا ئیں گے۔ دربار کے تمام اطراف سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔