عظمی بخاری

عمران خان کا ہر چمچہ حساب ایسے مانگتا ہےجیسے ٹھیکیدار ہو، عظمی بخاری

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ مہمان ترجمان صاحب آپکا شہباز شریف کیس سے کیا لینا دینا ہے؟

آپ کو عثمان بزدار کی ترجمانی صرف نمائشی طور پر ملی ہے،آپکا کام صرف کوے کو سفید ثابت کرنا ہے،چند دن اس کو انجوائے کرلیں اب کے بعدمزیدترجمانی کے امیدواروں کے انٹرویو ابھی جاری ہیں،اگر آپ نے جواب دینا ہے تو عثمان بزدار کے جعلی شراب لائسنس اور گندم کی سبسڈی کا دیں۔

انہوں نے کہاکہ رنگ روڈ سکینڈل اور آٹے کے ڈاکے کاجواب دیں۔عثمان بزدار نے کس طرح مافیا کے ساتھ ملکر غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا۔ہاشم جواں کی اپنی ہی شوگرملز کو دی سبسڈی کا حساب دیں۔چینی کی سبسڈی کا کیس ابھی بھی پینڈنگ ہے۔

عمران خان اور عثمان بزدار کے ڈاکے اورچوریوں کا حساب دینے پہ ان کی زبانوں پر تالے لگ جاتے ہیں۔